close(x)

Home / شہر / اسلام آباد / سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹر پول کے ہیڈ کوار ٹر فرانس کو حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے اجراکے لیے درخواست بھیج دیذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے جمعرات کو درخواست بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر رکھے ہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزارے ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نامزد تھے، جن کی مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت نے ان کا کیس الگ کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیا تھا۔ عدالت 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔درخواست جمعرات کے روز ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر سے بھجوائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

Check Also

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR)

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR) https://amzn.to/39A8Tu1 Visit the Samsung …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *