close(x)

Home / شہر / اسلام آباد / پشاور ہائیکورٹ نے معروف قوال امجد صابری قتل کے ملزم کی سزائے موت کو معطل کر دیا ہے

پشاور ہائیکورٹ نے معروف قوال امجد صابری قتل کے ملزم کی سزائے موت کو معطل کر دیا ہے

پشاور ہائیکورٹ نے معروف قوال امجد صابری قتل کے ملزم کی سزائے موت کو معطل کر دیا ہے  امجد صابری کے قتل کے الزام میں عارش نامی ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے جسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم کی والدہ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اس کی سزائے موت معطل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو صدیقہ بی بی نے موقف اپنایا کہ  میرا بیٹا بے گناہ ہے اور بنا ثبوت کے اسے سزائے موت سنائی گئی جب کہ ملزم کو صفائی کا کوئی موقع بھی نہیں دیا گیا۔درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی سزائے موت معطل کرتے ہوئے 12 ستمبر تک محکمہ داخلہ سے جواب طلب کرلیامعروف قوال امجد صابری کو موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ امجد صابری اپنی سفید رنگ کی کار میں سوار تھے کہ اچانک لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔

Check Also

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR)

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR) https://amzn.to/39A8Tu1 Visit the Samsung …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *