Home / انٹرنیشنل / امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات، امریکی وفد دوحہ میں آج طالبان سے ملاقات کرے گا

امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات، امریکی وفد دوحہ میں آج طالبان سے ملاقات کرے گا

  امریکہ پچھلے سال جولائی سے اب تک طالبان سے پانچ بار مذاکرات کر چکا ہے، ان مذاکرات کا مقصد پر امن طریقے سے افغانستان کے تنازع کا حل تلاش کرنا ہے۔ بدھ کے روز ترجمان طالبان نے بتایا کہ امریکہ اور طالبان افغانستان میں مزید جنگ نہیں چاہتے اور پر امن طریقے سے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں پہلے بھی دونوں کے وفود کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اور آج کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انڈونیشیا: بڑا فیصلہ، پلاننگ منسٹر نے دارالخلافہ تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج قطر میں طالبان اور امریکی کے مابین مذاکرات کا چھٹا دور شروع ہوگا۔ امریکہ اپنی تاریخ کی سب سے لمبی لڑی گئی جنگ سے نکلنا چاہتا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جنگ بندی اور قیامِ امن کی خواہش کا اظہار کر چکا ہے، تاہم اس ملاقات کے بارے میں کابل میں موجود امریکن ایمبیسی نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

اس سے پہلے رواں سال فروری اور مارچ میں امریکہ اور طالبان کے مابین گیارہ روزہ مذاکرات ہوئے جس کا کوئی خاطرِ خواہ نتیجہ نہیں نکلا تھا، تا ہم اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ افغانستان میں جنگ بندی اور امریکی افواج کے اخراج کے لیے کوئی قوی لاحۂ عمل اپنایا جائے گا، اور امریکہ نے مطالبہ کیا تھا کہ افغان زمین آئندہ کسی بھی عالمی دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔ افغانستان میں اس وقت چودہ ہزار(14,000) امریکی فوجی موجود ہیں۔

مشہورِ زمانہ قید خانے ”گوانتانامو بے“ کے کمانڈر کو عہدے سے ہٹاد یا گیا

سان ڈیاگو: عبادت گاہ ”سناگاگ“میں فائرنگ کا واقعہ، ایک خاتون ہلاک،کئی زخمی

سائیکلون فانینامی آندھی“نے انڈیا میں تباہی مچا دی، اب یہ آندھی بنگلہ دیش کی طرف بڑھ گئی

معروف کار ساز کمپنی سوزوکی نے مہران کار کی بکنگ بند کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

 افغانستان میں امن کی امید، طالبان اور امریکہ کے مابین دوریاں کم ہونے لگیں

امریکہ نے قطر سے درخواست کی تھی کہ وہ ان مذاکرات میں میزبانی کریں۔ دوحہ میں امریکہ اور طالبان ک مابین آج مذاکرات کا چھٹا دور شروع ہوگا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *