Home / انٹرنیشنل / چین اور امریکہ کے مابین مذاکرات اچانک ختم، ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخنامے بڑھانے کے فیصلے سے معاشی لڑائی مزید بڑھ گئی

چین اور امریکہ کے مابین مذاکرات اچانک ختم، ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخنامے بڑھانے کے فیصلے سے معاشی لڑائی مزید بڑھ گئی

چین اور امریکہ کے مابین جاری تجارتی مذاکرات جمعہ کے دن اچانک ختم ہو گئے، جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 200بلین ڈالر کی چینی اشیاء کے نرخنامے بڑھا دینے کے فیصلے کو عملی شکل دے دی۔ ان مذاکرات میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی معاہدہ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین معاہدوں میں ”جلدی کی کوئی ضرورت نہیں ہے“، انھوں نے مزید کہا کہ ان نرخناموں کو بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا جائے گا یا نہیں یہ مستقبل کے مذاکرات پر انحصار کرتا ہے۔

وائیٹ ہاؤس کے حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز مذاکرات اچانک ختم ہوگئے ہیں، اور کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکتا کہ یہ مذاکرات واپس کب شروع ہونگے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے ان مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکہ اور چین دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتیں ہیں، ان دونوں کے مابین پچھلے کئی سالوں سے معاشی جنگ جاری ہے۔ امریکہ چینی اشیاء کا بہت بڑا صارف ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے چینی اشیاء پر نرخنامے بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس کے دو روز بعد چینی پریمیئر ”لیو ہان“ تجارتی مذاکرات کے لیے امریکہ آئے تھے، اور امید کی جارہی تھی کہ اب ان مذاکرات کے نتیجے میں امریکہ نرخنامے نہیں بڑھائے گا۔

جمعہ کے روز فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 200بلین ڈالر کی چینی درآمدہ اشیاء پر نرخنامے 10فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کر دیے، اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ ضرورت پڑنے پر مزید اشیاء پر بھی نرخنامے بڑھائے جائیں گے۔ چینی حکام نے امریکہ کے اس فیصلے کے جواب میں کہا کہ چین امریکی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے، ہم ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور امریکہ کو جواب دیں گے۔

جس کے چند گھنٹے بعد ہی چین اور امریکہ کے مابین جاری تجارتیمذاکرات ختم ہو گئے۔ یاد رہے کہ ان مذاکرات میں کوئی فیصلہ یا معاہدہ نہیں کیا گیا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *