Home / انٹرنیشنل / ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مصر کی اخوان المسلمون کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاریوں میں ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مصر کی اخوان المسلمون کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاریوں میں ہے

وائیٹ ہاؤس کے ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مصر کی اخوان المسلم

دہشتگرد قرار دینے کی تیاریوں میں ہے، جلد ہی دہشتگرد قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ اس فیصلے عمل پذیر ہونے کے بعد مصر کی سب سے پرانی اسلامی تحریک کو کالعدم قرار کے دیا جائے گا اور اس پر معاشی اور خاص طور پر سفری پابندیاں لگائی جائیں گی۔ یہ پابندیاں اس جماعت پر اور اس سے منسلک تمام افراد اور اداروں پر بھی عائد ہونگی۔

افغانستان میں امن کی امید، طالبان اور امریکہ کے مابین دوریاں کم

اخوان المسلمون کو دہشتگرد جماعت قرار دیے جانے کا فیصلہ مصری صدر عبدالفتح السیسی کی وائیٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق السیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی تھی کہ اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دیا جائے اور ان پر پابندیا ں عائد کی جائیں۔ یاد رہے کہ السیسی نے 2013 میں اخوان المسلمون کو مصر میں کالعدم قرار دے کر ان کے لیڈر محمد مرسی کو ملک کی صدارت سے ہٹا دیا تھا اور اقتدار پر قابض ہوگئے تھے۔

امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات، امریکی وفد دوحہ میں آج طالبان سے ملاقات کرے گا

منگل کے روز وائیٹ ہاؤس کی میڈیا سیکرٹری ”سارا سینڈرز“ نے میڈیا کو بتایاکہ انتظامیہ اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دینے پر زور دے رہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے میں نیشنل سیکیورٹی ٹیم اور خطہ کے ان رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں جو اس فیصلے کے حق میں ہیں، اور تقریباََ تمام اندرونی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 اپریل کو السیسی سے ملاقات کے بعد سیکیورٹی اور سفارتی حکام کو حکم دیا تھا کہ اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں اور ان پر پابندیاں لگانے کا لاحۂ عمل تیار کیا جائے۔

فلسطین میں کشیدگی جاری، اسرائیلی حملوں میں کئی ہلاکتیں، حالات


انتہائی سنگین

اس سارے تناظر میں اخوان المسلمون کی طرف سے ان کی ویب سائیٹ پر پیغام جاری کیا گیا کہ ” ہم اپنی تمام تر اعتدال پسندی اور پر امن سوچ کے ساتھ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ثابت قدمی سے کھڑے رہیں گے(اپنی جد و جہد اور کوشش جاری رکھیں گے) کہ جس پر ہم یقین رکھتے ہیں۔ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں اس کے لیے اور تمام انسانیت کی خدمت کے لیے ایماندار اور تعمیری بنیادوں پر مبنی تعاون جاری رکھیں گے“۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *