Home / بزنس / ٹیوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ٹیوٹا کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ٹیوٹا کرولا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، اضافہ 65 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک کیا گیا ہے۔
ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں جہاں اشیائے خورونوش سے لے کر بجلی، پٹرول اور گیس جیسی مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں وہیں عام استعمال سے لے کر تعیشات میں شامل ہونے والی چار پہیوں والی سواری، کار کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ٹیوٹا کرولا کمپنی نے ایکس ایل آئی، جی ایل آئی کے 65 ہزار، الٹس کے ایک لاکھ سے ایک لاکھ 9 ہزار جبکہ گرینڈے کے ریٹس 1 لاکھ 10 ہزار تک بڑھائے ہیں۔ اب ایکس ایل آئی 21 لاکھ 9 ہزار اور جی ایل آئی 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہو گی۔
ٹیوٹا آئی ایم وی کیٹگری میں فورچونر گاڑی کے نرخ 2 لاکھ 60 ہزار سے لے کر 3 لاکھ 7 ہزار تک بڑھائے ہیں، اس طرح فورچونر ڈیزل کی قیمت خرید 78 لاکھ 19 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس ٹی ڈی 30 لاکھ 74 ہزار میں خریدی جا سکے گی۔ ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 50 لاکھ 9 ہزار روپے تک بڑھائی گئی ہے۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *