close(x)

Home / شہر / اسلام آباد / اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات سے انکار

اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات سے انکار

اختر مینگل نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات سے انکار

 اختر مینگل نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ جاکر ملاقات سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر عمران خان نے ملاقات کرنی ہے تو بلوچستان ہاوس آکر مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے، لاپتا افراد کی بازیابی اور سی پیک پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ ہم اس ملک کےحکمرانوں کے جلے ہوئے ہیں اس لیے احتیاط کریں گے، ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لاپتا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  وزارت اعلیٰ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا جائے اور ہم آنکھیں بند کرکے حمایت کریں، جے یو آئی اتحادی ہے، حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ مل کر کرینگے

ذرائع کے مطابق سردار اختر جان مینگل کو گزشتہ روز جہانگیر ترین نے فون کرکے ملاقات کی دعوت دی تھی

Check Also

کوروناوائرس سےحالات بے قابو، پاکستان کو مکمل طور پر لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک چیلنج ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *