Home / تازہ ترین / ڈرگ استعمال کرنے پر انگلینڈ کے بلے باز ورلڈکپ سے باہر

ڈرگ استعمال کرنے پر انگلینڈ کے بلے باز ورلڈکپ سے باہر

انگلش کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر انگلینڈ نے اپنے سب سے جارح مزاج بلے باز کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔
الیکس ہیلز کو ڈرگ استعمال کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اوپنر بیٹسمین پر 21 روز کے لیے
کرکٹ کے دروازے بند کیے گئے تھے جس کے بعد انگلش مینجمنٹ نے انہیں ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
انگلش کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ کافی سوچ کے بچار کے بعد کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ایلیکس ہیلز کا کرکٹ کیریئر ختم ہو گیا ہے۔
انگلش بورڈ کی پابندی کے بعد ایلیکس ہیلز آئر لینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ اور پاکستان کیخلاف ہونے والی سیریز سے بھی
اوپنر باہر ہو گئے ہیں۔ اس اچانک فیصلے کو انگلش ٹیم کیلئے ورلڈکپ سے قبل بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
جبکہ اس تمام صورتحال پر انگلش ٹیم کے کپتان کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *