Home / تازہ ترین / مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم

مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم

کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اور انکا کہنا تھا کہ صارفین ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔ کوکب اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز منافع کی غرض سے مارکیٹوں سے پھل غائب کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین ان ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کے مطابق گزشتہ کئی سال سے اشیائے خور و نوش، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال بھی گرانی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا مہنگے پھلوں کی فروخت رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں عروج پر ہوتی ہے اس لیے کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا پہلے ہی عشرے سے آغاز کیا جا رہا ہے چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ منافع خور تاجروں نے اپنی اشیاءصارفین کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے کمر کس لی ہے، صارفین مہنگی اشیاءکی خریداری بند کردیں تو اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی قیمتیں خود بخود اپنی اصل سطح پر واپس آسکتی ہیں۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *