Home / انٹرنیشنل / عراق: جرمنی کی پاورکمپنی سے تعاون کا اعلان

عراق: جرمنی کی پاورکمپنی سے تعاون کا اعلان

عراقی حکومت نے سوموار کے دن اعلان کیا کہ وہ ملک میں بجلی (پاور گرڈ) کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے جرمن انجنیئرز گروپ سیمنز(Siemens) کا تعاون کرے گی اور ان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ حکومت نے اس فیصلے اور اس کے عمل پذیر ہونے کے بارے میں مزید رہنمائی نہیں کی۔

عراقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ” عراقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بجلی کی صورتِ حال کی بہتری کے لیے جرمن کمپنی ”سیمنز“ کا تعاون کرے گی“۔

یاد رہے کہ جرمن کمپنی ”سیمنز“ اور امریکی کمپنی ”جنرل الیکٹرک“ عراق سے اس پندرہ ملین ڈالر کی الیکٹرک ڈیل لینے کے لیے ایک دوسرے کے مدِ مقابل تھیں۔ اس فیصلہ میں سیمنز کمپنی کی مدد حاصل کرنے کا عندیہ دیا گیا لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ عراق میں صرف سیمنز کمپنی ہی کام کرے گی۔ ماہرین کے مطابق ممکن ہے کہ عراق کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے امریکی کمپنی ”جنرل الیکٹرک“ بھی کام کرے، یا یہ دونوں کمپنیز مل کر کام کریں۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *