Home / تازہ ترین / وزیراعظم کے سادگی اور بچت وژن کو فروع دے رہے ہیں ،زلفی بخاری

وزیراعظم کے سادگی اور بچت وژن کو فروع دے رہے ہیں ،زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا  ہے کہ بچت کو قومی فرض کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بچت و سادگی مشن پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایم ڈی عامر شیخ کی کوششوں کو سراہا، وزارت اوورسیز کے ماتحت او پی ایف نے 12 اضافی گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔
بارہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی سے او پی ایف کو 71 لاکھ روپے موصول ہوئے، او پی ایف نیلامی کے بعد فیول کی مد میں سالانہ 18.5 لاکھ روپے بچائے گا، گاڑیوں کی مرمت کی مد میں او پی ایف کو ساڑھے 13 لاکھ سالانہ بچت ہوگی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ نیلامی کی رقم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا وزیراعظم کے وژن کے مطابق سادگی کو فروغ دے رہے ہیں، اداروں میں شفافیت ہمارا عزم ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے سلسلے میں مائیکرو سافٹ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، بہت جلد ٹیکنالوجی سیکٹر سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں بہت سے ممالک کے اہم سربراہان نے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان سیاحت کے لحاظ سے مالا مال ملک ہے، یہاں سیاحت کے بہترین مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *