Home / تازہ ترین / نادرا کی جعل سازی ،حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 120نادرا ملازمین کو برطرف کردیا

نادرا کی جعل سازی ،حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 120نادرا ملازمین کو برطرف کردیا

حساس اداروں کی رپورٹ پرنادرا نےغیر قانونی پروسیسنگ سے غیر ملکیوں کو جا ری کیے گئے تمام شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل بنیادوں پر ضبط کردیا ہے۔
نادرا کی جانب سے غیرقانونی  پروسیسنگ سے بنائے گئے 1 لاکھ 55 ہزار شناختی کارڈز کو جعلی قرار دیکرضبط کر لیا ہیں ۔ نادرا کی جانب سے 603 غیرملکیوں کو بھی قومی شناختی کارڈز جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
حساس اداروں کی رپورٹس پر نادرا کی جانب سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد شناختی کارڈز کو مشکوک قرار دیکر بلاک کیا تھا، حساس اداروں کی  جانب سے مشکوک قرار دیئے جانے والے قومی شناختی کارڈز کی چھاب بین مکمل ہونے پر ملک بھرکے 149اضلاع میں 1 لاکھ 55 ہزارقومی شناختی کارڈز کو جعلی قرار دیدیا گیا ہے۔
نادراکی جانب سے سندھ  کے27اضلاع میں 46 ہزار907، خیبرپختونخواکے 25 اضلاع میں 37 ہزار 618، پنجاب کے36اضلاع میں35 ہزار63، بلوچستان کے31اضلاع میں23ہزار 519شناختی کارڈز جعلی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹل بنیادوں پر ضبط کیا گیا ہیں۔
دوران تحقیقات اسلام آباد کے 3 ہزار603،جبکہ13 قبائلی اضلاع میں 5 ہزار 866 ، آزاد جموںوکشمیرکے 10اضلاع میں 1 ہزار 427 جبکہ گلگت بلتستان کے 6اضلاع میں 76شناختی کارڈز غیرقانونی پروسیسنگ اورجعلی سازی کے ذریعے بنائے جانے کی تصدیق ہونے پرمستقبل بنیادوں کرضبط کر لئے گئے ہیں۔
نادرا کی جانب سے انہتائی پیچیدہ اور روٹین کیسزکی چھان بین کے بعد افرادکی عدم موجودگی پر30 ہزار 528جبکہ اپنی شناختی دستاویزفراہمی میں ناکامی پر 1لاکھ24 ہزار518 افراد کے شناختی کارڈزضبط کیے گئے۔
کراچی پانچوں اضلاع میں مجموعی طورپرساڑھے 40ہزار جعلی شناختی کارڈز نکلے، خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالخلافہ کے پشاور ضلع میں 20ہزار 754جبکہ پنجاب کے راولپنڈی ضلع میں 8ہزار585 اور بلو چستان کے کوئٹہ ضلع میں چھان بین کے دوران 8ہزار 195جعلی شناختی کارڈز نکالے گئے۔۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *