Home / تازہ ترین / معصوم نشوہ کے بعد دو مزید بچے ڈاکٹروں کی غفلت کا شکار ہوگئے

معصوم نشوہ کے بعد دو مزید بچے ڈاکٹروں کی غفلت کا شکار ہوگئے

شہر قائد کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشنز لگنے سے مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں بچی صبا کو رات میں سانس کی تکلیف پر والد کلینک لے کرگیا جہاں اسے خود کو ڈاکٹر بتانے والے شخص نے انجیکشن لگایا تو بچی فوری انتقال کرگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے چھاپے میں اتائی کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عدنان کو ڈاکٹریٹ ڈگری کا بھی نہیں معلوم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب بچی صبا کے والد ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ بچی کو کھانسی اور نزلہ تھا جس کی وجہ سے اسے کلینک لےکر گیا، ڈاکٹر نے بچی کو چیک کر کے انجیکشن اور دوائی لکھ کردی اور ڈاکٹر نے بچی کو انجیکشن لگایا تو اس کے منہ سے جھاگ آگیا۔
ظفر اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عدنان نے بچی کی طبیعت خراب ہوتی دیکھ کر کہا کہ اسے دوسرے اسپتال لے جاؤ تاہم بچی دوسرے اسپتال لیجانے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔
میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق بچی کا انتقال کیمیکل کی زیادتی کی وجہ سے ہوا، کیمیکل کی زیادتی سے بچی کےچہرے پرنشانات موجود تھے، بچی کے جسم کے نمونے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔
دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں  ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 3 ماہ کا بچہ حنین ولد ارشد جوکھیو انتقال کرگیا۔ یرقان کے علاج کے دوران دماغ ناکارہ ہوگیا، پہلے بچے کی آنکھ ضائع ہوئی پھر زندگی ہی نہ رہی۔
والد ارشد جوکھیو کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹرز نے بچے کو ہائی ڈوز دوا دی جس کا ری ایکشن ہوگیااور بچہ 2 روز تک تشویشناک حالت میں زیر علاج رہا اور دوسرے نجی اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے دارالصحت اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے 9 ماہ کی نشویٰ جاں بحق ہوگئی تھی۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *