Home / تازہ ترین / حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہوچکی ہے،حکومت نے اپنی ناہلی اور ناکامی مان لی ہے،بلاول زرداری

حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہوچکی ہے،حکومت نے اپنی ناہلی اور ناکامی مان لی ہے،بلاول زرداری

اسلام آباد؛ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی۔ واضع کیا تھا کہ حکومت کا معاشی پالیسی ناکام ہے، حکومت نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے، اب تو حکومت نے اپنی ناکامی اور نااہلی مان لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی  ٹیکس دے رہے ہیں تو کیا باقی چور، ڈاکو ہیں؟ پی ٹی آئی حکومت نے 9 ماہ تک ملک اور عوام کا وقت ضائع کیا، حکومت نے اتنا قرضہ لیا ہے جو تاریخ میں کبھی نہیں لیا گیا، غریب، کسان، مزدور پر بوجھ ڈالیں گے تو ہم چپ نہیں رہنگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طریقے سے حکومت ملک چلا رہے ہیں عوام ایک دن سڑکوں پر  نک آئنگے، اب تو حکومت نے مان لیا ہے کہ یہ ناکام ہوچکے  ہے، کسی پر بوجھ ڈالنا ہے تو امیروں پر ڈالیں غریب پر کیوں !اگر آپ آئی ایم ایف سے ڈیل کرتے ہو تو عوام نہیں مانیں گے، امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ معاشی پالیسی برداشت نہیں، نیا معاشی مشیر ایوان میں آکر بتائئے کیا پلان ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو ایک بار پھر دیکھنا ہوگا کہاں کہاں بوجھ ڈالا جارہا ہے، مشیر خزانہ ایوان میں بتائیں معیشت کے استحکام کے لیے کیا منصوبہ ہے، خود آپ کہتے ہو پاکستان کی تاریخ کا سب سے کم گروتھ ریٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک ہم نے سب سے زیادہ روزگار دیا، ہم نے تنخواہوں میں 100 فی صد سے زائد اضافہ کیا، ہماری حکومت سے جو ہوسکا ہم نے غریبوں کے لیے کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا نیب چلے گا یا معیشت چلے گی، یہ ناانصافی اور دوغلہ نظام نہیں چلے گا، حکومت کرنی ہے تو عوامی خدمت کی حکومت کریں، پیپلزپارٹی حکومت سے جواب طلبی کرتی رہے گی۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *