Home / تازہ ترین / عوام تیا ری کر لیں پیٹرول 14روپے 37پیسے مہنگا۔۔۔؟ حکو مت آخر کر نا کیا چا ہتی ہے ۔ خبر نے پوری قوم کی چیخیں نکال دیں

عوام تیا ری کر لیں پیٹرول 14روپے 37پیسے مہنگا۔۔۔؟ حکو مت آخر کر نا کیا چا ہتی ہے ۔ خبر نے پوری قوم کی چیخیں نکال دیں

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی، پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے  89 پیسے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال ۔ ذرائع کے مطابق،اوگرا نے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سمری پیٹرولیم , ڈویژن کو ارسال کر دی ۔14 روپے 37 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ سمری کے مطابق ، مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89پیسے اضافے سے 122روپے 32پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ یادرہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *