Home / تازہ ترین

تازہ ترین

علی امین گنڈا پور کی ہنگامی صورتحال میں عوام کی سہولت کیلئے ریسکیو 1122 کے کردار کی تعریف

خیبرپختونخوا کے وزیرمالیات علی امین گنڈا پور نے ہنگامی صورتحال میں عوام کی سہولت کیلئے ریسکیو 1122 کے کردار کوسراہا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122 کے دفتر کے دورے کے دوران انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 صوبے میں ہنگامی صورتحال میں موثر اندازمیں کام کررہی ہے ۔ صوبائی وزیر نے محکمے کے کام کے طریقہ کار کاجائزہ بھی لیا ۔

Read More »

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ورلڈ ٹریول مارکیٹ ایکسپو میں شرکت کےلئے لندن پہنچ گئے

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن لندن پہنچے ہیں جہاں وہ تین روزہ        ورلڈ ٹریول مارکیٹ ایکسپو   میں شرکت کریںگے۔وہ سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت  بلتستان کے محکمہ سیاحت کی طرف سے قائم کئے گئے سٹال کا افتتاح کریںگے  ۔وزیراعلی ٹورآپریٹریز کے اجلاس سے خطاب بھی کریںگے جس کا اہتمام پاکستان کے ہائی کمشنر …

Read More »

کنٹرول لائن کے ساتھ شہری آبادی کو درپیش مشکلات کم کرنے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں:حیدر

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے ساتھ شہری آبادی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ راولاکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب ہجیرہ میں ہفتہ کے روز ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی …

Read More »

بین الاقوامی فوجداری عدالت کا افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری حاصل کرنے پر غور

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی استغاثہ افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات کی باضابطہ تحقیقات کی منظوری حاصل کرنے پر غور کررہی ہیں۔ ایک بیان میں ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹرFatou Bensouda نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جولائی 2002 سے لے کر آج تک طالبان اور امریکی …

Read More »

پاکستان ہاکی فیڈریشن کاعالمی ہاکی فیسٹیول کیلئے16 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی ہاکی فیسٹیول کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ہاکی فیسٹیول آسٹریلیا کے شہر Melbourneمیں بد ھ سے شروع ہوگا۔ محمد عرفان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمر بھٹا نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ امجد علی، عرفان ، ابوبکر محمود، …

Read More »

محکمہ موسمیات کی لوگوں کو دھند کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے وسطی اور جنوبی پنجاب کے عوام کو دھند کے منفی اثرات سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔فتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات لاہور کے ایک عہدیدار نے کہاکہ اگلے ہفتے پنجاب میں ہلکی اور گہری دھند برقراررہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شدید دھند برقراررہنے کی توقع ہے اورلاہور سے پنڈی بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاںسے فیصل آباد تک موٹر وے …

Read More »

نوازشریف کو اب کوئی این آراو نہیں بچا سکتا: شیخ رشید

کینیڈا سے واپسی پر راولپنڈی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 3 دن کے بعد وطن واپس پہنچا ہوں، طاہر القادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ 6 ماہ …

Read More »

پارلیمنٹ عوام کی نہیں کرپٹ مافیا کی حفاظت کررہی ہے: عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان  کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزام میں عدالت جانے والوں کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جارہا ہے اور ان لوگوں نے ثابت کردیا یہ پارلیمنٹ عوام کی نہیں کرپٹ مافیا کی حفاظت کر رہی کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف …

Read More »

حکومت ملک میں جلد فائیو جی سروس کا تجربہ کرے گی:احسن

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ تھرڈ اورفورتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے کامیاب آغاز کے بعد حکومت ملک میں جلد فائیو جی سروس کا تجربہ کرے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل پاکستان کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وژن2025 کی روشنی میں …

Read More »

حکومت ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم

ومی اسمبلی کو جمعہ کوبتایاگیا کہ حکومت مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کا ایک منصوبہ لارہی ہے ۔وقفہ سوالات کے ودران بجلی کے وزیر سرداراویس احمدخان لغاری نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے …

Read More »

نوجوان انسانیت کی دل سے خدمت کر کے قومی ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں،رفیق رجوانہ

پنجاب کے گور نر ملک رفیق رجوانہ نے نوجوانوں سے کہاہے کہ وہ انسانیت کی دل سے خدمت کر کے قومی ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ جمعہ کے روز راولپنڈی میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کی تقسیم اسناد کی سترہویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

Read More »

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،سرفراز بگٹی

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے …

Read More »

حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات ہفتہ کے روز بھٹ شاہ میں شروع ہوں گی

عظیم صوفی بزرگ اور شاعرحضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کی تقریبات ہفتہ کے روز بھٹ شاہ میں شروع ہوں گی۔ دنیا بھر سے عقیدت مند بھٹ شاہ میں حضرت عبدالطیف بھٹائی کے مزار پرپہنچنا شروع ہوگئے ہی

Read More »

وفاقی حکومت کی قبائلی علاقوں کیلئے تیرہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کیلئے تیرہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ        یہ منصوبے زراعت کی ترقی ، سڑکوں کی تعمیر ، تعلیم کے فروغ اور قبائلی طلباء کو وظائف دینے سے متعلق ہیں۔ یہ منصوبے دوسال میں مکمل ہوںگے جن پر دو ارب پچ

Read More »

گورنر کا باجوڑ میں مٹی کے تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

  جمعہ کے روز پشاور میں جاری ایک بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی۔ گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے باجوڑ میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و …

Read More »

بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا،سردار مسعود

03 نومبر 2017 (18:28) 0 آزاد کشمیر کے صدر سردا ر محمد مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا ۔ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی …

Read More »

عراق میں سرکاری فوج القائم میں داخل

عراق میں سرکاری فوج القائم کے علاقے میں داخل ہوگئی ہے جو ملک میں داعش کے زیرکنٹرول آخری علاقہ ہے۔جمعہ کوجائنٹ آپریشن کمان نے کہا کہ شام کے ساتھ سرحدی علاقے میں واقع القائم اور راوا پر دوبارہ کنٹرول کیلئے عراق کی فوج ، انسداد دہشت گردی کے ادارے اور سنی قبائلی فورسز نے زمینی کارروائی میں حصہ لے رہی ہے ۔

Read More »

ویسٹ انڈیز بمقابلہ زمبابوے:ویسٹ انڈیز نے دومیچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی

بلاوائیو میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سکوریہ رہا۔ زمبابوے     326 اور 301رنز سات کھلاڑی آئوٹ ویسٹ انڈیز   448 رنز ویسٹ انڈیز نے دومیچوں کی سیریز ایک ۔صفر سے جیت لی ہے۔

Read More »

وفاقی کابینہ کی تعلیمی شعبے میں مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں کی منظوری

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مجوزہ حکمت عملی میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ کابینہ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی بحالی کیلئے مستقبل کے کاروباری منصوبے اورحکمت عملی پربریفنگ …

Read More »

ملک کا روشن مستقبل ذہین نوجوانوں سے وابستہ ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ترقی پسند اور خوشحال ملک کے مقصد کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم  بدھ کے روزاسلام آباد کے مختلف سکولوں کے منتخب طلباء کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم …

Read More »

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی گندم کی فصل کی کم ازکم مقررہ قیمت 1300روپے فی چالیس کلوگرام برقرار رکھنے کی تجویز کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لاہورسے پشاور تک تیل کی ترسیل کیلئے Machike-Taru Jabba تیل پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی تجارتی قرضہ لینے کی ضمانت کی حد تیرہ ارب پچاس کروڑ …

Read More »

اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی:مشاہد

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سیینٹرمشاہد حسین سید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دنیا بھر میں ایک کامیاب اور مثالی منصوبے کی حیثیت سے …

Read More »