Home / انسانی حقوق / نشے میں مبتلا کرنے اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

نشے میں مبتلا کرنے اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

نشے میں مبتلا کرنے اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد; رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی فحش ویڈیوز اور اور نشے کا عادی بنانے والے نیٹ ورک کے چنگل سے ایک 15 سالہ نوجوان لڑکا فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچا اور بتایا کہ بلال نامی شخص منشیات فروشوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ آئس نشے کی فروخت میں ملوث ہے۔
پولیس نے نوجوان کی اطلاع پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ایس ایس پی آپریشن اسماعیل الرحمان کے مطابق آئس کی فروخت میں ملوث اس نِیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسماعیل الرحمان کا کہنا تھا کہ پورن ویڈیوز کے حوالے سے ایک بچہ ہمارے پاس آیا تھا جس کی اطلاع پر پورے نیٹ ورک کو حراست میں لے لیا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کے پاس پہنچنے والے لڑکے نے بتایا کہ بلال نامی شخص لڑکوں اور لڑکیوں کو آئس نشے کا عادی بنا کر ان کی فحش ویڈیوز تیار کر کے انہیں بلیک میل کرتا ہے اور آئس نشے کی نقل و حمل اور فروخت کا کام لیتا ہے۔
لڑکے نے مزید بتایا کہ ملزم بلال خود کو پولیس کا قریبی اور کبھی ایس پی اور ڈی ایس پی قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتا ہے، اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتا۔
نوجوان نے پولیس کو مزید بتایا کہ ‘بلال نامی شخص کے پاس لڑکیاں بھی آتی ہیں اور لڑکیوں سے زیادتی بھی کرتا ہے جب کہ اس نے میرے ساتھ زیادتی بھی کروائی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی ہے

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *