close(x)

Home / شہر / اسلام آباد / اوباش لڑکوں نے مبینہ طور پر کنیڈین سیاح کو ہراساں کیا

اوباش لڑکوں نے مبینہ طور پر کنیڈین سیاح کو ہراساں کیا

دو اوباش لڑکوں نے مبینہ طور پر کنیڈین سیاح کو ہراساں کیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر کینیڈا سے آئی خاتون سیاح کو ہراسانی کا نشانہ بنادیا۔
خاتون نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی شکایت بھی درج کرادی ہے تاہم ان کے مطابق ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
کنیڈین خاتون کا کہنا ہے کہ جب نوجوانوں نے مجھ سے بدتمیزی کی تو میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی، لیکن مجھے کہا گیا کہ آپ تھانے میں فون کریں اور درخواست دیں، اوباش نوجوان میرے ڈرائیور سے میری رہائش کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، اور مجھے گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، اور دوگھنٹے تک پیچھا کرتے رہے اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے کوئی مدد نہ کی، اور ان کی جانب سے حوصلہ افزا جواب نہ ملنے پر وزیراعظم کے شکایات پورٹل پر شکایت درج کرادی، سٹیزن پورٹل پردرج شکایت ایک روز بعد آئی جی اسلام آباد کو بھجوادی گئی، تاہم شکایات پورٹل پر درج ہونے کے باوجود تاحال کسی پولیس افسرنے رابطہ نہیں کیا۔

Check Also

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR)

SAMSUNG Galaxy Tab Active2 8″ Ruggedized Tablet Wi-Fi 16GB, Black (SM-T390NZKAXAR) https://amzn.to/39A8Tu1 Visit the Samsung …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *