Home / انٹرنیشنل / انڈونیشیا: بڑا فیصلہ، پلاننگ منسٹر نے دارالخلافہ تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

انڈونیشیا: بڑا فیصلہ، پلاننگ منسٹر نے دارالخلافہ تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا

انڈونیشیا کے پلاننگ منسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ انڈونیشیا کا دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کا موجودہ دارالحکومت جکارتہ ہے، جس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سینیئر منسٹر نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جوکو وڈوڈو رواں مہینے کے آغاز میں انڈونیشیا کے عام انتخابات جیت کر دوسری بار صدر بنے ہیں۔

جکارتہ کی آبادی ایک کروڑ سے بڑھ چکی ہے اور شہر چھوٹا پڑتا جا رہا ہے۔ جکارتہ سے دارالحکومت ختم کرنے کی بحث ماضی میں موجود رہی ہے، جکارتہ کی کثیر آبادی اور بے شمار ٹریفک کی وجہ سے حکومتی معاملات میں دشواری ہوتی ہے، اور یہ شہر دارالحکومت ہونے کی وجہ سے انڈونیشین حکومت کو بہت مہنگا پڑتا ہے۔

حکومت نے دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے مگر نیا دارالحکومت کہاں ہوگا اس کا اعلان اب تک نہیں کیا۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *