Home / انٹرنیشنل / فوجی بغاوت کو دبا دیا گیا، حکومت کے خلاف بغاوت کو کچل دیا گیا، لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا سے بڑی خبر

فوجی بغاوت کو دبا دیا گیا، حکومت کے خلاف بغاوت کو کچل دیا گیا، لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا سے بڑی خبر

وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ انھوں نے ان کی حکومت کے خلاف فوجی اور چند عوامی رہنماؤں کی بغاوت کو شکست دے دی ہے، اور اس بغاوت میں ملوث تمام افراد کو خاطر خواہ سزا دی جائے گی۔

وینزویلا کے دارالحکومت میں منگل کے روز ”وینزویلین صدر نکولس مدورو“ کی صدارت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی، جس میں فوجی اور چند عوامی رہنما ملوث تھے، بغاوت کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ تاہم صدر کے مخالف لوگ اب کی سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں، اور پولیس سے تصادم کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

سری لنکا: حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی، اب تک ملک میں ہائی الرٹ

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر ”جون گوائیڈو“ نے فوج کو صدر نکولس مدورو کی حکومت کے خلاف اکسایا تھا اور فوج کو کہا تھا کہ ان کی صدارت کا تختہ الٹنا ضروری ہوگیا ہے۔ بغاوت کی اس لہر میں حکومت مخالف عوام نے بھی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ حکومت کی حمایتی عوام حکومت کے حق میں سڑکوں پر نکلی۔

فوج کی اس بغاوت کو انتہائی محتاط طریقے سے عملی جامہ پہنایا جا رہا تھا، تا ہم صدر نکولس مدورو اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوگئے اور اس بغاوت کا سر کچل دیا۔

”(اس بغاوت میں ملوث)کسی شخص کو معافی نہیں دی جائے گی، ہر حقدار کو سزا ضرور ملے گی“۔ وینزویلین صدر نکولس مدورو نے ٹی وی اور ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری

اپوزشن لیڈر گوائیڈو نے ٹویٹر پر لکھا کہ ”میرے ساتھ (حمایت میں)فوجی اور عوامی رہنما موجود ہیں، ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے، انھوں نے صدر مدورو کو ہٹانے کے لیے اپنی حتمی جدو جہد شروع کر دی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وینز ویلا سے مدورو کی حکومت ختم کی جائے، آزادی حاصل کی جائے اور عوامی اور جمہوری حکومت قائم کی جائے“۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

One comment

  1. Pingback: cheap cialis

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *