Home / انٹرنیشنل / داعش کے خلیفہ کا نیا ویڈیو بیان جاری، 2014 کے بعد پہلی بار داعش کے خلیفہ منظرِ عام پر آئے۔ داعش کا مستقبل کے لیے لاحۂ عمل بتا دیا

داعش کے خلیفہ کا نیا ویڈیو بیان جاری، 2014 کے بعد پہلی بار داعش کے خلیفہ منظرِ عام پر آئے۔ داعش کا مستقبل کے لیے لاحۂ عمل بتا دیا

داعش ”آئی ایس“کے خلیفہ ”ابو بکر البغدادی“ نے اٹھارہ منٹ لمبا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے اپنے گروہ اور پیروکاروں کو اگلی حکمتِ عملی اور لاحۂِ عمل بتایا۔ انھوں نے اپنے جہادی گروہوں کو کہا کہ اپنی پہنچ بڑھا دو، اپنے دور دراز کے جہادی گروہوں اور تنظیموں سے رابطے استوار کرو، اور ”جذبے کی جنگ“سے اپنے دشمن کی نیندیں حرام کر دو(اپنے دشمن کو پریشان کر دو)۔

ایران نے امریکہ سمیت ساری دنیا کو خبردار کر دیا

سوموار کے روز جاری کیے گئے البغدادی کے اس ویڈیو پیغام نے ان کی موت کے روسی اور عراقی دعویٰ کو جھٹلا دیا، ویڈیو میں البغدادی زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ایک رائیفل پڑی ہوئی ہے، وہ گھنی داڑھی میں نظر آرہے ہیں، اور وہ کالے لباس کے اوپر فوجی طرز کی جیکٹپہنے ہوئے ہیں۔ یہ ویڈیو سری لنکا میں کیے گئے دہشتگردی کے حملوں (جن میں دو سو پچاس لوگ مارے گئے) کے ایک ہفتہ بعد جاری کی گئی۔ سری لنکا میں کی گئی دہشتگردی کی ذمہ داری داعش”آئی ایس“ نے قبول کی تھی، اور ثبوت کے طور پر دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔

امریکہ اب ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے ” آرمز ٹریڈ ٹریٹی“ کا حصہ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ماہرین کے مطابق یہ ویڈیوپیغام اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنی مبینہ خلافت اور خطہ کھو دینے کے بعد بھی داعش کس قدر مضبوط ہے اور کس حد تک دہشتگردی کرنے کی سکت رکھتا ہے۔

ویڈیو پیغام میں البغدادی نے شام اور عراق میں موجوداپنے ثابت قدم جنگجوؤں کو سراہا، ساتھ ہی انھوں نے لیبیا، پاکستان، برکینا فاسو، مالی اور افریقہ کے مغربی صحرا میں موجود جہادی گروہوں کے وفاداری کے عہد پر ان کو مبارک باد بھی دی۔ انھوں نے جہادی کاروائیاں جاری رکھنے پر اپنے جہادیوں کو سراہا اورمزید کاروائیاں کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے داعش کی طرف سے قبول کی گئی ذمہ داریوں کو زیادہ تر مبالغہ آرائی اور جعلی قرار دے کر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، جبکہ داعش روز بروز پھیلنے اور بڑی طاقت بننے کے دعوے کر رہی ہے، اور اپنی تعداد میں اضافے کے دعوے بھی کر رہی ہے۔

البغدادی نے ویڈیومیں اپنے جہادیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ بدلے کا وہ حصہ ہے جو مجاہدین اور رفقاء کا متظر ہے“۔

جہاں اس ویڈیو پیغام کو داعش کی طاقت کا مظاہرہ کہا جا رہا ہے وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ داعش نے یہ ویڈیو پیغام مایوسی کا مظاہرہ ہے۔ امریکی پرائیویٹ انٹیلیجنس ادارے ”سٹریٹفور“ کا کہنا ہے کہ ”یہ (ویڈیو پیغام)داعش کے بڑے نقصانات اور ہار سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کے داعش کے حمایتی نجی گروہ داعش سے وفادار رہیں“۔

Check Also

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu..

Urdu Shayari-Urdu Poetry – Urdu Shayari – Best Poetry In Urdu Urdu Shayari-Urdu Poetry – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *