Home / تازہ ترین / اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دے دیا ۔ محسن عباس نے کہا کہ فاطمہ سہیل نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نےان کے والد سے ایک کروڑ لانے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ 4 سال تک میرے ہاتھوں پٹتی رہیں تو کوئی ایک میڈیکل رپورٹ تو ہوتی،جبکہ سوشل میڈیا پر جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں، وہ 2018 کی ہیں جو کہ سیڑھیوں سے پھسل کر گرنے کے بعد کی ہیں۔ محسن عباس نے کہا کہ فاطمہ تھانے میں اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کردیں، پولیس میرے خلاف کاروائی کریگی

میں تھانےمیں اپنا بیان ریکارڈ کراکر آرہا ہوں، جبکہ فاطمہ نے جہاں درخواست دی ہے تو تھانے میں انہیں بلایا جارہا ہے مگر وہ وہاں پیش نہیں ہورہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ کی والدہ نے مجھے گالیاں اور بھائی نے قتل کی دھمکیاں دیں

اداکار محسن عباس نے کہا کہ ہمارے درمیان تقریباً 6 ماہ سے علیحدگی ہوچکی ہے اور علیحدگی کے بعد ان کو اور بچوں کے لیے ماہانہ خرچہ دیتا ہوں، جبکہ بچے کی پیدائش پر اسپتال کے تمام اخراجات میں نےادا کیے اس کے بل میرے پاس ہیں، مگر فاطمہ نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں اپنے بیٹے کی ذمےداریوں سے بھاگ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی سے بات کرکے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور جب میں نے یہ بات فاطمہ سہیل سے کی تو وہ بھڑک گئیں، شادی کے 4 سال میں سے تین سال میں نے سارے مسائل کا خود سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب جھوٹ بولا جائے تو غصہ بھی آتا ہے اور بدزبانی بھی ہوجاتی ہے، اب ساتھ رہنے کا کوئی جوازنہیں بچا ، طلاق ہی آخری حل نظر آتا ہے۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *