Home / تازہ ترین / سیما خان

سیما خان

گہرے بھورے بالوں اور گہری کالی آنکھوں والی بیالیس ’’42‘‘سالہ سیما خان بالی وڈ سٹار سہیل خان کی بیوی اور مشہورِزمانہ سلمان خان کی بھابھی ہیں ۔ سیما خان کا پورا نام ’’ سیما سچدیو خان ‘‘ ہے ۔

سیما خان انڈیا کے شہر ممبئی میں 1977 میں پیدا ہوئیں ، ان کا تعلق ایک ہندو گھرانے سے ہے ۔ انھوں نے اپنا بچپن ممبئی میں ہی گزارا اور بعد ازاں فیشن ڈیزائیننگ کے شعبے سے منسلک ہوگئیں ۔ سیما خان نے بچپن اپنے بھائی بنٹی سچدیو کے ساتھ کھیل کود میں گزارا، بنٹی سچدیو ’’سپورٹس اینڈ سلیبرٹی‘‘مینیجر ہیں ۔ 

سیما خان فیشن ڈیزائیننگ کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور انھوں نے اپنا نام پیدا کر لیا ہے ۔ سیما خان انڈیا کی جانی پہچانی فیشن ڈیزائینر بن چکی ہیں ۔ سیما خان کو فیشن کے شعبے میں تیزی سے ترقی اور مشہوری 2003 میں ملی ، جب ’’ جسی جیسی کوئی نہیں ‘ ‘ نامی انڈین ڈرامے میں ان کے کام کو بہت سراہا گیا ۔ انھوں میں اس ڈرامے میں فیشن اور کاسٹیوم ڈیزائیننگ کی جسے بہت پسند کیا گیا، اور سیما خان کے کام کے چرچے ڈرامہ انڈسٹری سمیت فیشن انڈسٹری میں بھی ہونے لگے ۔ 

Seema Khan with husband Sohail Khan

سیما خان انڈین ٹیلی ویژن شوز میں نت نئے فیشن اور جدید ترین ڈیرائنز متعارف کروانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں ، ان کے ڈیزائین ٹی وی شوز میں بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔ 

انھوں نے ’’بیڈرا 190‘‘ کے نام سے ممبئی میں ایک بہت بڑا جدید اور انتہائی لگثری بوتیک بنایا ہے، جس میں سوزین روشن اور ماہیپ کپور شرکت دار ہیں ۔ سیما خان ’’خالسٹا‘‘ نامی بیوٹی سلون اور سپا کی بھی شریک مالک ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ ممبئی اور دبئی میں ’’سیما خان ‘‘ نامی کپڑے اور فیشن سٹور کی مالک بھی ہیں ۔ 

سیماخان بھارتی اداکار، فلمکار اور ہدایت کار سہیل خان کی بیوی ہیں ، سہیل خان اور سیما خان نے 1998 میں شادی کی، ان کے دو بیٹے ہیں ، نیروان خان اور یوہان خان ۔ 

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *