Home / تازہ ترین / اداکارہ نے صرف 6 سال کی عمر میں اپنے کیریئر

اداکارہ نے صرف 6 سال کی عمر میں اپنے کیریئر


اداکارہ نے صرف 6 سال کی عمر میں اپنے کیریئر


سعدیہ امام 27اکتوبر 1979 کو کراچی میں پیدا ہوئی۔ آپ ایک پاکستانی ٹیلی ویژن کے مزبان، اداکارہ اور ماڈل ہے۔
آپ بچپن سے شوبز میں دلچسپی رکھتی تھی ۔ باصلاحیت اداکارہ نے صرف 6 سال کی عمر میں اپنے کیریئر

کو ریڈیو میں آرجے کے طور پر شروع کیا۔نوجوان اداکارہ نے عام طور پر اپنی ابتدائی عمر میں کئی منفی کردار ادا کیے ہیں جس نے انکی  پروفائل پر ایک سیاہ نشان لگایا۔. جب سعدیا 16 سال کی نوجوان لڑکی تھی، تو اپ نے ماڈلنگ ٹپو جواری اور نبیلا کے ساتھ شروع کردی  جو پاکستان کے ممتاز فوٹوگرافر ہیں اس شو کے بعد، مختلف ایجنسیوں اور اعلی کمپنیوں نے سعدیہ امام کو اشتہارات کرنے کی پیشکش کی۔
سعدیہ امام نے  ڈراموں کے ساتھ بہت سی  موسیقی ویڈیوز میں بھی اداکاری کی ہے آپ مشہور کومیڈین علیا امام کی بہن ہے۔

سعدیہ نے کئی مشہور ڈراموں جیسے جب جب دل ملے،کالونی 52,دورہی،تپش,انوکھا بندھن،آنگن بھر چاندنی اور  نصیب اور بہت سے ڈروموں میں کام کیا ہے۔
سعدیہ اب میڈیا میں سب سے مقبول ستاروں میں سے ایک ہے، اور مشہور فیشن گھروں کے لئے ایک ماڈل کے طور پر بھی کام کرتی ہے
سعدیہ نے 2012 میں جرمن نثات پاکستانی عدنان حیدر سے شادی کی جس کے نتیجے میں سعدہ جرمنی منتقل ہوگئی تھی ۔2014 میں اللہ نے آپ کو بیٹی جیسی نعمت سے نوازا۔

2015 میں آپ واپس پاکستان منتقل ہوگئی
جرمنی سے واپسی کے بعد سے وہ آپ نے جیو ٹی وی اور ہم کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں کام کر نا شروع کیا ہے اور اس وقت آپ سما ٹی وی شو ‘سما کی مہمان’ کے لئے ایک ٹی وی میزبان کے طور پر کام کر رہی ہیں  جہاں آپ شخصیات کے انٹرویو کرتی  ہیں۔آپکے ٹی وی ڈرلموں کی لمبی فہرست ہے 
نصیب،پہلی بارش،سات سرُ رشتوں کے،دیا،مصافت،تھوڑا سا آسمان،پانی پہ نام،پیار میں،سنگر،کہاں سے کہاں تک،انوکھا بندھن،کنارہ مل گیا ہوتا،اسے بھول جا،وفا،ہم سے جدا نہ ہونا،آنگن بھر چاندنی،صرف ایک بار،کالونی،ممتا،جب جب دل ملے،الجھن،اجازت،چاہت،ابھی دور ہے کنارہ، عشق جنون دیوانگی شامل ہے
2007 میں لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین اداکارہ ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا ۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں سعدیہ امام نے کہا ہے میری فی الحال ٹی وی شوز کرنے میں دلچسپی ہے اور اداکارہ کی حیثیت سے نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی۔پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے امید ہے ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
خوب رو اداکارہ نے ماڈلنگ ، ڈراموں کے بعد اب سیاست میں آنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *