Home / انٹرنیشنل / شام میں وہی ہونا شروع ہوگیا کہ گؤجس کا خطرہ تھا، اقوامِ متحدہ نے کہا کہ سب سے بڑا خطرہ سچ ہوتا نظر آ رہا ہے

شام میں وہی ہونا شروع ہوگیا کہ گؤجس کا خطرہ تھا، اقوامِ متحدہ نے کہا کہ سب سے بڑا خطرہ سچ ہوتا نظر آ رہا ہے

اقوامِ متحدہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیانیے میں کہ گیا ہے کہ شام کے شہر ادلیب میں وہی ہو رہا ہے کہ جس کاخطرہ ہمیشہ سے تھا، سب سے بڑی پریشانی حقیقت کا روپ دھار رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ ایرانی شہر ادلیب میں باغیوں کے خلاف جاری بمباری میں ہسپتال اور سکول بھی تباہ ہو رہے ہیں، اور سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ان بمباریوں کے نتیجے میں لاکھوں عام شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ شامی افواج کی جانب سے روسی امداد کے ذریعے حوثی باغیوں پر جاری شید بمباری میں لاکھوں شامی شہریوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی شہر ادلیب جو کہ حوثی باغیوں کا ایک مضبوط قلعہ ہے، وہاں پر جاری بمباری میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق ان بمباریوں میں ہسپتال اور سکول تباہ ہورہے ہیں، جبکہ عام شہری بھی ان حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہو رہے ہیں۔ عالمی طاقتوں نے شامی افواج اور ان کے ساتھی روس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ ہسپتالوں اور سکولوں پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کی کمیٹی کے ”مارک لوکوک“ نے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ بہت عرصے سے ادلیب کے بگڑتے ہوئے حالات پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”پچھلے ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ادلیب میں بڑے پیمانے کی لڑائی نہ کی جائے، انھوں نے خبر دار کیا کہ اگر ایسا ہوا تو انسانی حقو ق کی ناقابلِ برداشت حد تک پامالی ہوگی“۔

شامی صدر بشار الاسد کی افواج نے اپنے اتحادی روس کی امداد کے ذریعے اندلیب کو حوثی باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے حملے شروع کر دیے ہیں، جن میں بڑے نقصانات ہو رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ادلیب ایک گنجان آباد شہر ہے جسکی آبادی تقریباََتیس لاکھ کے قریب ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اگر اس شہر پر بڑے پیمانے کے حملے جاری رہے تو انسانی حقوق کی بہت بڑے پیمانے پر پامالی ہوگی، ایسے حملوں میں ہزاروں معصوم شہری بھی مارے جائیں گے۔ جبکہ سکول اور ہسپتال بھی تباہ ہونگے۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *