Home / انٹرنیشنل / سوڈان: آرمی اور عوام کے مابین معاہدے کی امید، ملک میں امن اور احتجاج کے خاتمے کی امید

سوڈان: آرمی اور عوام کے مابین معاہدے کی امید، ملک میں امن اور احتجاج کے خاتمے کی امید

سوڈانی افواج اور عوامی رہنماؤں کے مابین مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد یہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے اور حکومت فوجی کونسل سے عوامی نمائندوں کو منتقلی کی مدت پر اتفاق ہو جائے گا۔

پچھلے ماہ عمر البشیرکی حکومت کے خلاف شدیدعوامی احتجاج کے بعد سوڈانی فوج نے عمر البشیر کی چونتیس سالہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد بھی عوام نے اپنا احتجاج جاری رکھا، عوام کا مطالبہ تھا کہ سوڈانی فوج اقتدار چھوڑ دے اور حکومت عوامی نمائندوں کے حوالے کرے۔

سوڈانی فوج نے حکومت فوجی کونسل کے حوالے کر کے اعلان کیا تھا کہ دو سال کے عرصہ میں الیکشن کروا کے حکومت عوامی نمائندوں کے سپرد کر دی جائے گی۔ تاہم سوڈانی عوام نے فوج کے اس فیصلے کو رد کر دیا اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، سوڈانی عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور عوامی نمائندوں کے حوالے کر دی جائے۔

عوامی نمائندوں اور فوجی حکومت کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔ دونوں اطراف جو پہلے حکومت کی منتقلی کے معالمے میں ایک دوسرے کے خلاف تھیں اب حکومت کی منتقلی کے لیے ایک ہوتی نظر آرہی ہیں۔

فوجی کونسل کے ممبر ”لیفٹننٹ جنرل یاسر العطاء“ اور احتجاجی عوام کے ترجمان”مدانی عباس“ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ 300 ممبرز پر مشتمل حکومتی ایوان تشکیل دینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ یہ تمام ممبرز عوامی نمائندے ہونگے۔

العطا ء نے کہا ہے کہ اگلا مرحلہ ایک عوامی خودمختار کونسل کا قیام ہے، انھوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹے میں اس معالمے پر بھی کوئی معاہدہ ہو جائے گا۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *