Home / تازہ ترین / امام الحق نے کپل دیو کا 36 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

امام الحق نے کپل دیو کا 36 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ امام الحق نے 151 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 16 چوکے شامل تھے وہ پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ انفرادی سکوربنانے والے بلے باز بھی بن گئے امام الحق انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ 23 سال 153 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 میں 24 سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے ساتھ ہی امام الحق نے ایک اور تاریخ بھی رقم کی ہے اور وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *