Home / انٹرنیشنل / روس: ہم امریکہ سے پرانے تعلقات مکمل طور پر بحال کرنا چاہتے ہیں، پوٹن

روس: ہم امریکہ سے پرانے تعلقات مکمل طور پر بحال کرنا چاہتے ہیں، پوٹن

روسی صدر ولادی میئر پوٹن اور ان کے وزیرِ خارجہ نے امریکی سٹیٹ سیکرٹری ”مائیک پومپیو“ سے ایران، شام، ویزویلا اور یوکرین کے مسئلہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران روسی صدر ”ولادی میئر پوٹن“ نے کہا کہ وہ امریکہ سے تعلقات مکمل طور پر بحال کرنا چاہتے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ ان کے امریکی ہم منصب ”ڈونلڈ ٹرمپ“ کی بھی یہی خواہش ہے۔ اگر امریکہ اور روس کے مابین پرانے تعلقات مکمل طور پر بحال ہوجائیں تو یہ بات دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگی۔

روسی صدر نے امریکی سٹیٹ سیکرٹری کو مزید کہا کہ وہ چند دن پہلے امریکی صدر سے فون پر بات کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے۔

روسی صدر نے امریکہ کے ساتھ حالات کی بہتری اور دونوں ممالک کے باہم فائدے کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ انھیں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی امید ہے کہ وہ بھی روس سے حالات بحال کرنے اور اچھے تعلقات کی امید اور خواہش رکھتے ہیں۔

پوٹن نے مائیک پومپیو سے ملاقات سے قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *