Home / شوبز / نئی فلم ’’چھا جا رے‘‘کے گیت میں 25فنکار جلوہ گر ہونگے

نئی فلم ’’چھا جا رے‘‘کے گیت میں 25فنکار جلوہ گر ہونگے

ہدایتکار جبران بشیر کی نئی فلم ’’چھا جا رے‘‘کے گیت میں 25نامور فنکار جلوہ گر ہونگے۔ فلم کی تشہیر کیلئے خصوصی نغمہ پکچرائز کیاگیاہے جس میں فلمسٹار ندیم، جاوید شیخ،میرا ، ثناء ،جان ریمبو، صاحبہ،ماتھیر،بہروز سبزواری، اعجاز اسلم، ناصر خان جان اور شہرروزسمیت فلم او رٹی وی سے وابستہ فنکار نظر آئیں گے ۔ فلم تعلیم اور کھیل کے موضوع پر بنائی گئی ہے جس کی شوٹنگ کراچی میںجاری ہے ۔فلم کے آئٹم سانگ کیلئے بالی وڈ اداکارہ ادیتی سنگھ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔فلم کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اس کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔

Check Also

ٹک ٹاک اسٹار دانیال کار حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد: معروف ٹک ٹاک اسٹار دانیال کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *