Home / انٹرنیشنل / نیوزی لینڈ میں ہوئی دہشتگردی کے بعد فیس بک نے بھی ایکشن لینا شروع کر دیے، فیس بک نے لائیو فیچر پر نئی پابندی عائد کر دی

نیوزی لینڈ میں ہوئی دہشتگردی کے بعد فیس بک نے بھی ایکشن لینا شروع کر دیے، فیس بک نے لائیو فیچر پر نئی پابندی عائد کر دی

فیس بک نے کہا ہے کہ جو لوگ بھی فیس بک کی طرف سے عائد کیے گئے قوانین کی خلاف ورزی کریں گے وہ فیس بک کا لائیو فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ وہ فیس بک سے نفرت آمیزمواد کے خاتمے کے لیے نئے قوانین متعارف کروارہی ہے۔ اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر کئی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں جن میں سے ایک لائیو فیچر کے استعمال کی ممانعت ہوگی۔

فیس بک انتظامیہ گزشتہ ماہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعہ کے بعد فیس بک کے استعمال کو لے کر بہت پریشانی کا شکار ہے، اور فیس بک کے صحیح اور قانونی استعمال کے لیے اقدامات کے لیے بھی فکر مند ہے۔

کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشتگردی فیس بک کے لائیو فیچر کو استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا کو لائیو دکھائی گئی تھی، جس کے بعد فیس بک کے قوانین اور فیس بک کی سینسرشب پر بہت سے سوالات اٹھنے لگے تھے۔ کئی منٹوں پر محیط اس ویڈیو میں دہشتگرد لوگوں پر گولیاں چلاتا ہوا اور انھیں لائیو کیمرا پر موت کے گھاٹ اتارتا ہوا نظر آتا ہے۔

فیس بک کے نئے قوانین کے مطابق نفرت آمیز مواد کے خاتمے کے لیے سینسر شب قانون سخت کیے گئے ہیں، جو بھی ان پر عمل نہیں کرے گا اسے فیس بک کے لائیو فیچر سمیت مختلف فیچرز تک رسائی نہیں ہوگی۔۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *