Home / تازہ ترین / فیروز خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

فیروز خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ فیروز نے سوشل میڈیا پرمداحوں کو بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیروز نے لکھا ’’الحمداللہ، اس مبارک جمعے کو اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹے کا تحفہ دیا‘‘۔ اس سے قبل اپریل کے آغاز میں فیروز نے پرستاروں کو بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک ننھے مہمان کا اضافہ ہونے والا ہے۔ فیروز کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک اور فیروز آگیا۔ نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ وہ اورعلیزے اپنی پہلی اولاد کو ویلکم کرنے والے ہیں اور انہیں اس لمحے کا بے چینی سے انتظار ہے۔ فیروز خان کا کہنا تھا کہ اس خبر سے میں فکرمند نہیں ہوں کیونکہ میں نے وہ زندگی دیکھ رکھی ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، میں نے معجزے رونما ہوتے دیکھے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ زندگی پر میرا کوئی اختیار نہیں لیکن یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ منزل کی جانب سب سے بہترین چیز ہوگی اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *