Home / تازہ ترین / احترام رمضان، فنکاروں کا سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنیکا اعلان

احترام رمضان، فنکاروں کا سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنیکا اعلان

ماہ صیام کے احترام میں الفلاح تھیٹر بندکر دیا گیا اور معروف فنکاروں نے ایک ماہ سٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی اداکارہ خوشبو، ندا چودھری ، صائمہ خان ،ماہ نور ،آفرین پری،ہنی شہزادی ، مہک نور ،رائمہ خان،فیروزہ علی ، ہما علی اور دوسری کئی اداکاراؤں نے تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔اداکاروں میں افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی،امانت چن ،نسیم وکی،ظفری خان،طارق ٹیڈی اور دیگر فنکار سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گے ۔چیئرمین الفلاح تھیٹر اور سینئر پروڈیوسر ارشد چودھری نے ایک ماہ کیلئے تھیٹر بند کر دیا ہے ۔وہ رمضان المبارک میں تھیٹر کی تزئین و آرائش بھی کرائیں گے جہاں عید الفطر کے روزنئے ڈرامے کاآغاز ہوگا جبکہ دوسرے تھیٹر 24رمضان المبارک کو بند کر دئیے جائیں گے ۔مقدس مہینے میں صوبائی دارالحکومت میں واقع تمام سینماگھروں میں چھ سے نو بجے شو نہیں د کھایا جائے گا۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *