Home / انٹرنیشنل / غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا، حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ، پولیس نے نوٹس جاری کر دیا

غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا، حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ، پولیس نے نوٹس جاری کر دیا

سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے شمال کی جانب واقع صوبہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا، جبکہ باقی پورے ملک سے کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔ شمال مغربی صوبے میں حالات خراب ہونے کے باعث کرفیو کو مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منگل کے روز اس صوبے میں کرفیو کو غیر معینہ مدت تک کے لیے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ مسلمانوں کے خلاف فسادات شدت اختیار کرتے جار ہے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان حالات میں کرفیو لازم ہے تا کہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ایسٹر پر ہوئی دہشتگردی کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف مختلف شہروں میں فسادات ہو رہے ہیں، اس صوبے میں حالات اب بھی قابو سے باہر ہیں اس لیے کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ ”پولیس کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ ”شمال مغربی صوبے میں کرفیواگلے اعلان تک جاری رہے گا“۔

ایسٹر پر ہوئی دہشتگردی کے بعد پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، اور دہشتگردوں کی پکڑ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے تھے۔ باقی ملک میں حالات بہتر ہونے پر کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوموار کے روز شمال مغربی صوبے کے ”ضلع پٹالام“ میں ایک گروہ نے ایک مسلمان پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں پینتالیس سالہ شخص کی جان چلی گئی، جس کے بعد پولیس نے سختی شدید کر دی، اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ پولیس کی اطلاعات کے مطابق اس کے علاوہ بھی پورے ضلع میں اور صوبہ بھر میں درجنوں ایسے واقعات کی اطلاع ملی ہے جہاں مسلمانوں پر گروہوں نے حملے کیے اور ظلم کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں اور بازاروں پر بھی حملے کیے گئے۔

حکام نے سوشل میڈیا پر بھی غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر دی ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *