Home / تازہ ترین / انگلش فاسٹ بولر پلنکیٹ بال ٹمپرنگ الزام سے کلیئر قرار

انگلش فاسٹ بولر پلنکیٹ بال ٹمپرنگ الزام سے کلیئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکیٹ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران بال ٹمپرنگ الزامات سے کلیئر قرار دے دیا۔ آئی سی سی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ میچ آفیشلز نے ایک کے بعد ایک اوور گیند کی حالت کا جائزہ لیا جس کے دوران ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ لیام نے گیند کی حالت بدلنے کی کوشش کی ہو۔ ساؤتھمپٹن ون ڈے کے دوران انگلش فاسٹ بولر کو انگلیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا گیا تھا۔ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی تھی، لیام پلنکیٹ نے میچ میں 64 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *