Home / تازہ ترین / کنگ کی رنگ میں موت – مشہور ریسلر کو ہارٹ اٹیک

کنگ کی رنگ میں موت – مشہور ریسلر کو ہارٹ اٹیک

سابق عالمی چیمپیئن اور مشہور ریسلر سلور کنگ لندن میں ایک مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ۔ سلور کنگ میکسیکو میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سیزر بیرن تھا ۔ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا تھا ۔ لوچا لبر ریسلنگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے سلور کنگ کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی موت پر تعزیتی پیغام دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ لوچا لبر ریسلنگ میں مقابلے کے دوران ریسلر رنگین لباس پہنتے اور چہرے پر ماسک چڑھاتے ہیں ۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سلور کنگ لندن کے علاقے کیمڈن میں میچ کے دوران گرے ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مقابلے کا انعقاد کرنے والے ’راؤنڈ ہاؤس‘ نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ ’سانحہ شو کے دوران پیش آیا۔ تاہم مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *