Home / انٹرنیشنل / سری لنکا: مسلمانوں پر حملے ہونے لگے، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی

سری لنکا: مسلمانوں پر حملے ہونے لگے، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی

سری لنکا میں عارضی طور پر فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی مساجد اور مسلمانوں پر حملے کیے جانے کے بعد لگائی گئی۔ سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے اور حالات بہتر ہونے کے بعد ہٹا دی جائے گی۔

یہ پابندی ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملوں کے جواب میں مسلمانوں پر کیے گئے حملوں کے بعد لگائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کئی شہروں میں مساجد، مسلمانوں اور ان کے کار و بار پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ چلاو ٹاؤن میں ایک عیسائی گروہ نے مسجد پر پتھراؤ کیا، اور ایک مسلمان کی دکان پر بھی پتھراؤ کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پتھراؤ ایک مسلمان کی طرف سے فیس بک پر کیے گئے کومنٹ کے ردِ عمل میں کیا گیا۔ اس نے فیس بک پر لکھا تھا کہ ” ہنسو مت، ایک دن تمھیں رونا پڑے گا“۔ جس کو ایک عیسائی نے دھمکی تصور کیا اور لوگوں کو ساتھ لے کر مسجد پر حملہ کر دیا۔

اس کے بعد مختلف شہروں میں الگ الگ مقامات پر حملے اور فساد کیے گئے، پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ کومنٹ عبدالحمید محمد حمسر نے کیا تھا۔ ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور مسجد پر حملہ کرنے والے گروہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *