Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب: اماراتی ساحل کے قریب سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری بیڑوں پر حملہ، تشویناک صورت ِحال

سعودی عرب: اماراتی ساحل کے قریب سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری بیڑوں پر حملہ، تشویناک صورت ِحال

سعودی عرب نے سوموار کے روز بتایا کہ تخریب کاری کا یہ حملہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب کیا گیا، حملہ کا نشانہ بنائے گئے بحری جہازوں میں سعودی عرب کا تیل بھی بڑی مقدار میں موجود تھا۔ سعودی عرب نے کہا کہ تیل بردار جہازوں پر یہ حملہ عالمی امن اور استحکام پر حملہ ہے۔ اور یہ حملہ عالمی خام مال کی سیکیورٹی پر ہے۔

اماراتی اداروں نے بتایا کہ یہ حملہ الفجیرہ امارات کے ساحل کے قریب ”ہرموز“ سے کچھ دوری پر بحرہ جہازوں پر کیا گیا، سعودی عرب کی طر ف سے اب تک کسی پر الزام نہیں لگایا گیا، تاہم امریکہ اور ایران کے آپس کے سنگین حالات کے پیشِ نظر یہ حملہ امریکہ اور ایران کے حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کی تیل سمندر میں بہا، البتہ بحری بیڑوں، اور تیل بردار کنٹینرز کا کافی نقصان ہوا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی نے بتایا کہ ان جہازوں میں خام تیل موجود تھا جو امریکہ میں سعودی کمپنی کی طرف جا رہا تھا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس حملے کو ”افسوسناک اور خطرناک“ قرار دیا گیا۔

ہرموز ایک سمندری راستہ ہے جوایران اور خلیجی ممالک کے درمیان سے گزرتا ہے، یہ تیل کی ترسیلات کا ایک عالمی راستہ ہے۔ ایران نے امریکہ سے حالات خراب ہونے کے بعد اس راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ گزشتہ چند ہفتوں سے تیل کی ترسیلات کے مسئلہ پر امریکہ اور ایران کے مابین حالات کافی سنگین چل رہے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ امریکہ خلیج میں اپنے جنگی بحری بیڑے اتار چکا ہے۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *