Home / تازہ ترین / فخر زمان نے سر ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا

فخر زمان نے سر ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ویسٹ انڈین ا سٹاربلے باز سر ویون رچرڈز کا تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ کر قوم کا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کردیا۔ بولاوایو میں منعقدہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5 ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی جارح مزاج اوپنر کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے صرف 20 رنز درکار تھے، انہوں نے اپنے کیریئر کی 18 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ویسٹ انڈین جارح مزاج بیٹسمین سر ویون رچرڈز نے 1980 میں 21 اننگز میں ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ، کوانٹن ڈی کک اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21,21 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس سے وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی بن چکے ہیں۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *