Home / تازہ ترین / روزہ رکھ کرکرکٹ کھیلنا ایک عظیم مثال ہے بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے بارے میں چونکا دینے والی خبر

روزہ رکھ کرکرکٹ کھیلنا ایک عظیم مثال ہے بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے بارے میں چونکا دینے والی خبر

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے سب کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے روزہ رکھ کر آئی پی ایل میچز کھیلنے والے افغان کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کر ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کرکٹرز راشد خان، محمد نبی اور خیل احمد سب کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں جو روزہ رکھتے ہوئے میدان میں اترے اور آئی پی ایل 2019 کھیلا۔کھیل کے دوران دونوں کھلاڑیوں راشد خان اور محمد نبی نے دہلی کیپٹلز کو شکست کے قریب لانے میں بہترین کردار ادا کیا.جب کہ انڈین ٹیم کے اوپنر، شیکھر دھون نے مسلم کھلاڑیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی اور کہا کہ سب کو رمضان المبارک ہو۔پورا دن روزہ رکھ کر پھر میچ کھیلنا آسان کام نہیں ہے۔لیکن وہ میدان میں پھر بھی تروتازہ نظر آتے ہیں۔مجھے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔یہ کھلاڑی اپنے ملک اور عالمی کرکٹ کے لئے ایک مثال ہیں ۔مسلم کھلاڑیوں کی توانائی بڑے خواب دیکھنے والوں کے لیے حوصلہ کن ہے۔. آپ پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نازل ہوں۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *