Home / انٹرنیشنل / چین کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ میری تمام شرطیں مان جائے، کیونکہ میں اگلی حکومت میں مزید مشکل شرطیں پیش کرونگا، ٹرمپ

چین کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ میری تمام شرطیں مان جائے، کیونکہ میں اگلی حکومت میں مزید مشکل شرطیں پیش کرونگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی تمام تجارتی و معاشی شرطیں مان لے، اگر انھوں نے ان تجارتی مذاکرات یا معاہدوں کے لیے اگلی حکومت کا انتظار کیا تو اگلی حکومت میں میں ان کے لیے مزید مشکل شرطیں رکھوں گا۔ ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دے دیا کہ انھیں 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی جیت کا مکمل یقین ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت بننے کے بعد سے چین اور امریکہ کے مابین معاشی و تجارتی جنگ بڑھ گئی تھی، پچھلے ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کے روزچینی اشیاء پر نرخنامے بڑھانے کا اعلان کیا تھا، چینی پریمیئر” لیو ہان“ بدھ کے روزامریکہ سے تجارتی مذاکرات کے لیے آئے تھے، امید کی جا رہی تھی کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں یہ نرخنامے بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے گا، تاہم یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیااور جمعہ کے روز نرخنامے بڑھا دیے گئے۔ نرخنامے بڑھنے کے تھوڑی دیر بعد ہی چین اور امریکہ کے مابین جاری تجارتی مذاکرات اچانک ختم ہوگئے۔ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چین کو تجارتی شرائط پیش کی گئیں۔ چین نے ان شرائط کو ماننے سے انکار کر دیا۔ جس کے ردِ عمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو تنبیہ کی کہ اگلی حکومت بھی انھیں کی ہوگی اور وہ مزید کڑی شرطیں پیش کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ”میں سمجھتا ہوں کہ چین کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ ان مذاکرات میں بری طرح ناکام ہورہے ہیں، اسی لیے انھوں نے اگلی حکومت کا انتظار کرنا بہتر سمجھا۔ چین نے سوچا ہوگا کہ ان کی خوش قسمتی سے کوئی ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر بن جائے گا۔ اور اگر ایسا ہوگیا تو چین ہر سال امریکہ کے 500بلین ڈالر لوٹتا رہے گا“۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ”یہ معاہدہ(ڈیل) چین کے لیے میری اگلی حکومت میں بہت سخت کر دی جائے گی، عقلمندی اسی میں ہے کہ وہ ابھی ہی یہ شرطیں منظور کر لیں“۔

چین نے جمعہ کے روز مذاکرات کے اچانک ختم ہو جانے کے بعد کہا تھا کہ ہم امریکہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ساتھ ہی چینی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، بلکہ ابھی مزید مذاکرات ہونگے اور باہمی مفاد کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ یاد رہے کہ حالیہ ہونے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور اس میں کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *