Home / تازہ ترین / عائزہ خان اور ہمایوں خان کا نیا ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ آئندہ ماہ نشر ہوگا

عائزہ خان اور ہمایوں خان کا نیا ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ آئندہ ماہ نشر ہوگا

اداکار ہمایوں سعید کی نئی ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا۔ ہمایوں سعید کے مطابق ڈرامہ میں عائزہ خان مرکزی ادا کریں گی جو میری بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس موقع پر عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ایک منفرد سیریل ہو گی۔ ایسی کہانی ہے جس کا انتظار ہر فنکار کو ہوتا ہے۔ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ہمایوں سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئوں گی۔ ذرائع کے مطابق ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ مرینہ خان اور کبریٰ خان سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *