close(x)

میگھن کے بعد دیسی گرل پریانکا بھی ماں بننے کی خواہش مند | Urdu News,Breaking Urdu news,Latest Pakistani News ,Daily Urdu News,..
close(x)

Home / تازہ ترین / میگھن کے بعد دیسی گرل پریانکا بھی ماں بننے کی خواہش مند

میگھن کے بعد دیسی گرل پریانکا بھی ماں بننے کی خواہش مند

بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اُن کے ہاں اولاد ہو۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں مگر یہ اُس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا چاہے گا، انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے ہاں جلد اولاد ہو جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کر سکیں۔ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔ واضح رہے کے پریانکا چوپڑا نئی آنے والی فلم ’دی اسکائی اِز پنک‘ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظر ڪآئیں گی، جواسی سال 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی

Check Also

Pakistani wedding Highlights 2019

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

close(x)

close(x)