Home / تازہ ترین / آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور مشروبات مزید مہنگے ہونے کا امکان

آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور مشروبات مزید مہنگے ہونے کا امکان

نئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں سگریٹ اور مشروبات مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے کیونکہ اِن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے۔ بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز تیار کی جا رہی ہیں جس میں پیک شدہ جوسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ چینی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے اور گیس پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ صنعتوں اور بجلی کی پیدوار کیلئے استعمال ہونے والی ایل این جی کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صنعتی اشیاء بھی مزید مہنگی ہوسکتی ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات، پاکستان نے بجلی گیس مہنگی کرنے کی شرط مان لی دوسری جانب وزرات خزانہ نے تیاری کیلئے 20 دن اضافی مانگ لیے ہیں، نیا بجٹ عید کے بعد 11 جون کو پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *