Home / تازہ ترین / فلم ہیر مان جا کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

فلم ہیر مان جا کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی نئی متوقع فلم “ہیر مان جا” کا ٹیزر یلیز کردیا گیا ، فلم اس عید الاضحی پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ٹیزر کی رونمائی میں موجود کاسٹ میں علی کاظمی، آمنہ شیخ، سمیع خان، سلیم معراج، احمد علی اکر ، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل ناصر اور عابد علی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، جبکہ فلم میں نوے کی دہائی کی بڑی اسکرین کی معروف لولی ووڈ اسٹار زارہ شیخ بھی شامل ہیں۔ ایک منٹ سے زائد دورانئے پر مشتمل ٹیزردیکھنے والوں کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تجسس میں مبتلا کردے گا کہ اب اس کے بعد کیا ہونے والا ہے، کچھ مزاحیہ لمحات کے بعد ایکشن سے بھر پور مناظر اور دلفریب دھنیں دیکھنے والوں کو ایک الگ ہی ماحول میں لے جائیں گی۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *