Home / تازہ ترین / بھارت میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی

بھارت میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی

عدالتی حکم کے بعد بھارتی حکومت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ایپل اور گوگل پلے سٹور سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے موبائل فون کے اسٹیٹس کیلئے استعمال ہونے والی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی سپریم کورٹ نے پابندی لگانے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ کا اسٹے آرڈر معطل کردیا۔ مدراس ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں شامل جسٹس سندر نے فیصلے میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب ویڈیوز پیش کی جارہی ہیں، اس موبائل ایپ کے ذریعے پورنو گرافی عام ہورہی ہے اور نوجوانوں بالخصوص نابالغ بچوں میں اس کی وجہ سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق نوجوان نسل میں بڑھتی بے راہروی کے باعث انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں پہلے ہی ٹک ٹاک پر پابندی ہے جبکہ امریکہ نے چلڈرن آن لائن پرائیویسی ایکٹ منظور کرلیا ہے اس لیے بھارت کو بھی ضروری اقدامات کرنے چاہئیں

Check Also

ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبرمیں

میں ایپل کے نئے آئی فون 11 کی پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟تفصیل اس خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *