Home / تازہ ترین / اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا اجرا روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا اجرا روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے نجی ٹیلی ویژن چیننلز کا آغاز کرنے کے لیے لائسنس جاری کرنے پر حکمِ امتناع دے دیا۔ اخبار کی کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہدایت کی کہ سیٹیلائٹ چیننلز کے لیے کسی بھی لائسنس کے اجرا کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے دائر کردہ اپیل کے حتمی نتائج سے منسلک کیا جائے۔ اس ضمن میں ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات کو نوٹس بھجوادیا اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ میڈیا بحران‘ کے باوجود 58 نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس بھاری قیمت میں نیلام پی بی اے کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا پہلے ہی 119 ٹیلی ویژن چیننلز کولائسنس جاری کرچکی ہے جبکہ سسٹم میں صرف 80چیننلز کی گنجائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک درخواست پیمرا کو پہلے ہی بھیجی جاچکی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس درخواست پر مارچ تک فیصلہ کرلیں لیکن پیمرا نےا س کے باوجود نئے لائسنس جاری کردیے۔

اس موقع پر جب چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی بی اے وکیل سے استفسار کیا کہ آیا نئے لائسنس کے اجرا میں کوئی قانونی رکاوٹ ہے تو انہوں نے بتایا کہ ٹی وی سسٹم میں مزید چیننلز کی گنجائش نہیں اور پیمرا نئے لائسنس جاری کرنے والا ہے۔ یاد رہے کہ پیمرا نے 25 دسمبر 2018 کو ایک اشتہار کے ذریعے 7 مختلف کیٹیگریز میں 70 سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کے لائسنسوں کی بولی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ 2 روز پر مشتمل نیلامی کا یہ سلسلہ جمعے (3 مئی) کو اختتام پذیر ہوا جس میں سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن چینلز کے 58 لائسنس نیلام ہوئے اور سب سے مہنگی بولی خبریں اور حالات حاضرہ چینل کی دی گئی جو 28 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی جبکہ انٹرٹینمنٹ کیٹیگری میں سب سے بڑی نیلامی 55 لاکھ روپے میں ہوئی۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *