Home / بزنس / اوپن مارکیٹ: 30 پیسے کمی، ایک ڈالر 141.50 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ: 30 پیسے کمی، ایک ڈالر 141.50 روپے کا ہوگیا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 9 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کم ہوگئی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے کم ہوکر 141.39 روپے پر آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے کمی سے 141.50 روپے کا ہوگیا۔ یورو کی قیمت 1.30 روپے گھٹ کر 158.30 روپے ہوگئی۔ برطانوی پائونڈ کی قدر ایک روپیہ 30 پیسے کی نمایاں کمی سے 185.50 روپے پر آگئی۔ سعودی ریال کی قدر 37.70 روپے پر مستحکم رہی۔ یو اے ای درہم کی قدر 15 پیسے کم ہو کر 38.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *