Home / بزنس / پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے سٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو رد کردیا۔دستاویزات کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کو دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دے دیا، اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان سٹیل کی دوبارہ نجکاری کے لیے کابینہ نجکاری کمیٹی میں سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان سٹیل کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

Check Also

اہلیہ فاطمہ پر تشدد ، محسن عباس نے جواب دے دیا

عروف گلوکار و اداکار محسن عباس نے اہلیہ کی جانب سے خود پر لگائے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *