Home / تازہ ترین / شام ادریس کی اہلیہ پر کراچی میں حملہ

شام ادریس کی اہلیہ پر کراچی میں حملہ

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ کراچی کے ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مزاحیہ ویڈیوز بنا کر لوگوں کو ہنسانے والے شام ادریس اور ان کی اہلیہ فروگی کو کراچی کے شہری نے رلادیا
دونوں ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں شام ادریس اس شخص کے پیچھے بھاگ رہے ہیں
جبکہ وہ اس دوران غصے میں یہ بھی کہتے ہوئے دکھائی دئیے ’لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بے غیرت‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’لڑکی کو مکا مارتا ہے۔‘
شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مال میں مداحوں سے
ملاقات کرنے کے لیے موجود تھیں جب ایک لڑکے نے ان کے منہ پر مکا مارا جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔
فروگی نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد سے بہت خوف زدہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے شام ادریس اور ڈکی کے درمیان ویڈیوز پر تنازع چل رہا ہے۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *