Home / تازہ ترین / ایوینجرز کا پاکستان میں بھی راج ،بزنس کے نئے ریکاڈ بنا دئیے

ایوینجرز کا پاکستان میں بھی راج ،بزنس کے نئے ریکاڈ بنا دئیے

دنیا بھر میں تہلکہ مچنے والی ہالی ووڈ فلم’ایوینجرز
اینڈ گیم‘ نے پاکستان میں بھی بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔
والٹ ڈزنی کمپنی کی ایوینجرز سیریز کی چوتھی فلم ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں باکس آفس بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔
پاکستان میں اب تک ریلیز کے پہلے روزسب سے زیادہ 3 کروڑ 4 لاکھ کا بزنس کرنے کا ریکارڈسلمان خان کی فلم’سلطان‘کے پاس تھا لیکن ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ نے’سلطان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، گیلیکسی لولی ووڈ کے مطابق فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے 4 کروڑ 5 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔
پاکستان میں ’ایوینجرز اینڈ گیم‘ریلیلز کے پہلے روز 4 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے، جب کہ ’سلطان‘ 3 کروڑ 4 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم، ’فاسٹ اینڈ فیورس8‘ اور ’سنجو‘3 کروڑ2 لاکھ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر جب کہ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ 2 کروڑ9 لاکھ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ’ایوینجرزاینڈ گیم‘ نے ریلیز کے24 گھنٹوں کے اندر اندر دنیا بھر میں 644 ملین ڈالر کمائے جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔۔

Check Also

انوشکا شرما

انوشکا شرما ایک بھارتی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *